• news

 سرکاری سکیم کے تحت مجموعی طور پر 66314حج درخواستیں موصول

اسلام آباد(خبرنگار)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کے تحت مجموعی طور پر 66314حج درخواستیں موصول ہوئی ہیںوزرات مذہبی امور کے اعدادوشمار کے مطابق 20 دسمبر تک ریگولرحج سکیم کے تحت 63ہزار 262 اور سپانسر شپ سکیم کے تحت 3052 درخواست گزاروں نے اپنی درخواستیں قومی بینکوں کی مجاز شاخوں میں اور بیرون ملک سے ترسیلات زر کے ذریعے جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ ریگولر سکیم تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہے تاہم سپانسر شپ سکیم کے تحت اب تک صرف 3 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیںنگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ایک انٹرویو میں عندیہ ظاہر کیا ہے ریگولر سکیم کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی جبکہ سپانسر شپ سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہا کہ وہ اپنی حج درخواستیں زر مبادلہ کے ذریعے جمع کرا کے جہاں ایک طرف مذہبی فریضہ سر انجام دیں گے تو دوسری طرف یہ قومی خدمت بھی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن