انٹر نتائج: فیصل آباد 38‘ سرگودھا48 ‘گوجرنوالہ‘ بہاولپور 37 فیصد طلبہ کامیاب
فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ بہاولپور‘ ساہیوال ‘سرگودھا ( نمائندگان خصوصی+ نامہ نگاران) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے دوسرے سالانہ امتحان 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی میں امتحان انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ اینول) 2023 میں 19903امیدواران نے داخلہ بھجوایا، 19604 امیدواران شامل امتحان ہوئے، مذکورہ امتحان میں 9281طلبا جبکہ 10323طالبات شامل امتحان ہوئیں، مذکورہ امتحان میں 6442 امیدواران کامیاب ہوئے جبکہ13118فیل ہوئے، 222 امیداران غیر حاضر رہے، کامیابی کا تناسب 32.86 فیصد رہا۔ جبکہ گوجرانوالہ میں بورڈ آف انٹرمیڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ (دوسرا سالانہ)2023 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ بورڈ کے چیئرمین سید نوید حیدر شیرازی، پروفیسر محمد نعیم بٹ کنٹرولر امتحانات اور چوہدری شہزاد احمد سیکرٹری نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس امتحان میں مجموعی طور پر36049 امیدواران شامل ہوئے جن میں سے 13544 کامیاب قرار پائے اور شرح تناسب 37.57فیصد رہی، پری میڈیکل گروپ بوائز میں 2475 اور گرلز 5296 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 921 اور 2420کامیاب قرار پائے، اس طرح ان کی شرح تناسب بالترتیب 37.21 اور 45.69فیصد رہی، پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں 1715 اور گرلز 873 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 594 اور 372کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی شرح تناسب بالترتیب 34.64 اور 42.61 فیصد رہی۔ فیصل آباد میں نتائج کی تقریب میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن و کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا گیا۔ جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ bisefsd.edu.pk www. پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ‘ سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ) سالانہ 2023 ء میں کل 24033 طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 9322 پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب 38.79 فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباء و طالبات کیلئے 58 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔ بہاول پور میں منعقدہ تقریب کی صدارت کنٹرولر امتحانات ملک محمد اکرم نے کی اور معاونت سسٹم اینالسٹ محمد منشاء خان نے کی۔ کنٹرولر امتحانات ملک محمد اکرم نے بٹن دبا کر رزلٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے تفصیلات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا دوسرے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 14848طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 5607 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح پاس امیدواروں کی شرح 37.76 فیصد رہی۔ ساہیوال میں ساہیوال بورڈ نے دوسرے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کا اعلان کمشنر ساہیوال/ چئیرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے کیا۔ امتحانات میں 11514 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ 4353 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ امتحانات میں شریک 6165 طلبہ میں سے 2007 اور 5349 طالبات میں سے 2346 کامیاب ہوئے۔نمائندہ خصوصی کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودہا میں طلباء کے مقابلہ میں طالبات نے اپنے بہتر تعلیمی رحجان کے معیار کو برقرار رکھا اور مجموعی طور پر نتیجہ شرح تناسب48.79 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر 11275 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں5501 امیدوار طلبا و طالبات کامیاب رہے جن کی کامیابی کا شرح تناسب 48.79 فیصد رہا۔اس امتحان میں شریک 6420 طلبا میں سے 2686 طلبا کی کامیابی کا تناسب 41.84 فیصد رہا جبکہ 4855 طالبات میں سے 2815 طالبات کی کامیابی کاشرح تناسب 57.98 فیصد رہا جو طلبا کے مقابلہ میں نمایاں رہا ۔ نتیجہ کا اعلان سادہ تقریب میں سیکرٹری بورڈ ابو الحسن نقوی نے کنٹرولر امتحانات ریاض قدیر بھٹی کے ہمراہ لیپ ٹاپ کا بٹن دبا کرکیا اور بتایا امیدوار جوابی کاپیوں کی ری چیکنگ کے لیے آن لائن درخواست فارم معہ فیس 15 یوم کے اندر جمع کرا سکتے ہیں۔