ٹیلی کام سیکٹر سیلز ٹیکس ریٹرن، سنگل پورٹل بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل
اسلام آباد ( عترت جعفری ) ایف بی ار نے وفاق اور تمام صوبوں کے اندر ٹیلی کام سیکٹر کی سیلز ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لیے سنگل پورٹل بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں ایف بی آر کی طرف سے چیف پروونشل ٹیکسز آئی ار پالیسی ونگ، چیف سسٹمز ائی ٹی ونگ، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے ممبر پالیسی، سندھ ریونیو بورڈ کی طرف سے سینیئر ممبر اپریشن ون ، کے پی کے ریونیو اتھارٹی بطور ایڈوائزر، اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی طرف سے ممبر اپریشن کمیٹی کے رکن ہوں گے،، کمیٹی ٹیلی کام سیکٹر کے لیے سیلز ٹیکس ریٹرن کو سنگل پورٹل کے ذریعے داخل کرنے کے لیے کام کرے گی، اس کے اپریشنل ارینجمنٹ کو ترقی دے گی، کمیٹی ضرورت پڑنے پر ایف بی ار ، پی اریز ،پرال، سے مشاورت کر سکے گی، کمیٹی اس امر کی تجویز دے گی کہ صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ریٹرن فارم میں کن اصلاحات کی ضرورت ہے ر یٹرن پر نظر ثانی کے طریقہ کار کو طے کرے گی، پی ار ایز ریٹرن کے لیے سافٹ ویئر کی ترقی کے لیے کام کرے گی، اس مقصد کے لیے قانون میں ترامیم کی تجاویز دے گی، اس وقت ٹیلی کام سیکٹر کو وفاق اور صوبوں میں الگ الگ ریٹرن دینا ہوتی ہے۔