آئین کا راگ الاپنے والوں نے دستور پاکستان کی دھجیاں بکھیردی :سعد رضوی
لاہور( خصوصی نامہ نگار) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ نواز شریف اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہے۔ ملک و قوم کی فکر ہوتی تو کبھی 50 روپے کے اشٹام پیپر پرملک سے فرار نہ ہوتا۔ آئین کا راگ الاپنے والوں نے آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیردی ہیں۔ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ملک میں صرف انتقام کی سیاست ہوئی ہے۔