اقبال اکادمی کے زیر اہتمام ’’ترکی زبان میں اقبال شناسی‘‘ عنوان سے نمائش کتب
لاہور(نیوز رپورٹر) اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ’’ترکی زبان میں اقبال شناسی‘‘ کے عنوان سے نمائش کتب کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش کتب میں اقبال اکادمی کی لائبریری میں موجود علامہ محمد اقبال کے کلام کے ترکی زبان میں تراجم اور ترکی زبان و ادب کے قیمتی ذخیرہ جات کی نمائش کی گئی۔