• news

دیہی علاقوں میں حاملہ خواتین،معذوروں کو فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم:جمال ناصر

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے دیہی علاقوں میں حاملہ خواتین، نوعمر بچوں اور معذوروں کو بلاتاخیر بنیادی مراکز صحت میں پہنچانے کیلئے ٹال فری ہیلپ لائن نمبر 1034قائم کر دی ہے جس کے ذریعے ان افراد کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مفت مہیا کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کیلئے پنجاب کے دیہات میں 500ایمبولینس گاڑیاں مہیا کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن