• news

پی ٹی آئی امیدواروں کیخلاف گھیرا تنگ‘ کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات اور گرفتاریاں

فیصل آباد+ سیالکوٹ+ وزیر آبادکوٹ رادھا کشن (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) حکومت نے مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے اور انہیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے دوران ہی گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے پولیس اور اینٹی کرپشن حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ 9 مئی واقعات کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی رہنمائوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے۔ گذشتہ روز پولیس و اینٹی کرپشن حکام ضلع کچہری، ضلع کونسل، ڈی سی آفس اور دیگر ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے آس پاس الرٹ رہے اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے منتظر رہے۔ سیالکوٹ میں  پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر کے بیٹے حیدر علی گل حلقہ این اے 72 اور پی پی 49 کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آر او آفس پہنچے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے آر او آفس سے امیدوار حیدر علی گل کو گرفتار کر لیا۔ وکلاء نے گرفتاری کے دوران شدید مزاحمت اور نعرے بازی بھی کی گئی۔ وکلا نے پولیس وین کا راستہ روک لیا۔ وکلا نے پولیس وین کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ امیدوار حیدر گل نے کہا کہ میرا قصور یہ ہے کہ میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ دریں اثناء صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیر آباد رانا خلیل احمد خان ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ اور فیاض چٹھہ اور احمد چٹھہ کی بیگم کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے تھے پولیس نے مداخلت کر کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے روک دیا۔ نامعلوم شخص کاغذات لیکر بھاگ گیا۔ کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والے شخص کو ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا۔ بشارت کولار پی پی 36 سے پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے آیا تھا۔ پولیس نے بشارت کولار کو گرفتار کر کے تھانہ صدر وزیرآباد منتقل کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی امیدوار اخلاق حیدر چٹھہ کے نمائندہ سے کاغذات پولیس نے چھین لئے۔ پولیس کی بھاری نفری کا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 132 سردار راشد طفیل خان کے ڈیرے پر چھاپہ کوٹ رادھا کشن والے ڈیرے اور گھر میں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن