وزیر تجارت سے چین کے اکنامک قونصلر کی ملاقات، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(آئی این پی) چین کے نئے تعینات ہونے والے اکنامک کونسلر یانگ گوانگ یوان نے نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی،کونسلر گوانگ یوان نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے مثبت اقدامات کو سراہا،اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ چین کا بنیادی مقصد پاکستانی برآمدات کیلیے نئی منڈیوں کی تلاش کرنا تھا، 5سالہ وژن میں پاکستان کی چین کو برآمدات کیلیے 25ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا،کونسلر گوانگ یوان نے دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے وزیر کے جذبات کا خیرمقدم کیا اور چین کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان آئرن برادرز کے طور پر گہری دوستی پر زور دیا،انھوں نے چین کے تجارتی حجم کو موجودہ 27ٹریلین ڈالر سے بڑھا کر آنے والے سالوں میں 32ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف سے آگاہ کرتے ہوئے اس تجارتی توسیع میں پاکستان کو شامل کرنے پر چین کی رضامندی کی تصدیق کی، ملاقات میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز پر دونوں ممالک کے ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔