• news

پاکستان کیخلاف وکٹوریہ الیون ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے خلاف پریکٹس میچ کیلئے وکٹوریہ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ پریکٹس میچ کیلئے وکٹوریہ الیون کی ٹیم بنیادی طور پر مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جو فی الحال بگ بیش ڈیلز نہیں رکھتے۔ ٹیم کی قیادت پیٹر ہینڈزکومب کرینگے۔وکٹوریہ الیون: پیٹر ہینڈزکومب (وکٹ کیپر ‘کپتان)، مارکس ہیرس، ڈیلن بریشر، ول پوکووسکی، بلیک تھامسن، ہیری ڈکسن، سیم ایلیٹ، زیویئر کرون، ڈوگ وارن، کیم میک کلور، ول پارکر، میٹ فوٹیا۔

ای پیپر-دی نیشن