ڈولفن سکواڈ ‘ریسکیو1122 کے مابین معاہدہ
لاہور(نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ اور ریسکیو1122 کے مابین باہمی اشتراک کے حوالے سے معاہدہ ہوگیا ہے۔والٹن ہیڈ کواٹرز میں دونوں اداروں کے مابین اس سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی۔ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے بتایا کہ معاہدے کا مقصد ڈولفن سکواڈ کو فرسٹ ایڈ کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کرنا ہے۔