جمہوری سیاست ترجیح‘ عثمان ڈار کے گھر حالیہ کارروائی سے تعلق نہیں: خواجہ آصف
سیالکوٹ (نمائندہ نوائے وقت) خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد آر او آفس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر بدقسمتی ہے ایسے الزامات لگائے جاتے ہیں جن کا کوئی وجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر پروگرام کریں۔ کس نے کہا تھا اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچاؤ۔ الیکشن لڑیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں بنے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں جو عثمان ڈار کے گھر پر واقعہ ہوا میں نے اس پر مذمت کی تھی اور میری انکوائری کرلیں میرا ان معاملات سے کہیں کوئی تعلق نہیں۔ میں جمہوری عمل سے سیاست کو ترجیح دیتا ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا ممکن نہیں تین حلقوں سے الیکشن لڑا جائے لیکن ساتھیوں سے مشاورت کی جائے گی کہ کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے۔