اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا‘ سونا 1800 روپے تولہ مہنگا
کراچی(کامرس رپورٹر) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 26 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر 282.53 روپے ہو گئی اسی طرح 50پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر284.50روپے سے کم ہو کر284روپے پر آ گئی۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونا مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ایک تولہ سونا 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 1543 روپے کے اضافے سے ا لاکھ 88 ہزار 443 روپے پر جا پہنچا۔