• news

لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس کا تجاوزات کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مجموعی طور پر اب تک 140 مقدمات درج کر کے 631 ملزمان کو گرفتار کیا چکا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سٹی ڈویژن میں 16 مقدمات، کینٹ میں 12، سول لائنز میں 10، صدر میں 17، اقبال ٹاؤن میں 71 اور ماڈل ٹاؤن میں 14مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سٹی ڈویژن میں 110 ملزمان، کینٹ میں 127، سول لائنز میں 73 ملزمان کو تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ شہر کے 23 ہاٹ سپاٹ پوائنٹس پر ایک ساتھ انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے۔ متعلقہ ڈویژنل افسران کو ہدایت ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران موجود رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن