• news

جنوبی وزیرستان: زیر تعمیر تھانے میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 5 مزدور جاں بحق

جنوبی وزیرستان+اسلام آباد (این این آئی)جنوبی وزیرستان کے علاقے جڑاغونڈے میں زیرِ تعمیر تھانے پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔جنوبی وزیرستان پولیس کے مطابق فائرنگ گزشتہ رات نامعلوم افراد نے کی۔پانچوں مزدوروں کی لاشیں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او جنوبی وزیرستان فرمان اللّٰہ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد تفصیلات فراہم کریں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کیلئے تھانہ تعمیر کرنے والے محنت کشوں کا قتل انتہائی سفاکانہ فعل ہے۔ آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں پانچ مزدوروں کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ  پولیس کا تھانہ تعمیر کرنے والے محنت کشوں کا قتل انتہائی سفاکانہ فعل ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ مزدوروں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ محنت کشوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن