• news

الیکشن کمشن نے2 دن بڑھا دیئے، نوازشریف، شہباز، زرداری، فضل الرحمن، عمران، سراج الحق کے کاغذات جمع

اسلام آباد( وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ)   الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں2روز کی توسیع کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت بڑھا دیا گیا ہے، عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ ای سی پی کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال اب 25 سے 30دسمبر تک ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل3جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہوگی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے سے متعلق شکایات کا نوٹس لے لیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ، چیف سیکرٹریز اور آئی جیزکو مراسلہ ارسال کیا۔ کہا گیا الیکشن کمیشن کو اہم امیداروں کو کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں،کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔مراسلے میں حکم دیا گیا ہے کہ قانون کے تحت ایکشن لیکرکمیشن کو آگاہ کیا جائے۔
لاہور+ اسلام آباد +ننکانہ  +گوجرانوالہ + قصور (نامہ نگار +نمائندگان خصوصی)  عام انتخابات 2024 کے لیے ملک کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔  مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔نواز شریف کے کاغذات نامزدگی بیرسٹر جہانگیر جدون نے جمع کرائے۔ دوسری جانب نوازشریف کے لاہور سے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔ میاں نوازشریف کے کورنگ امیدوار بلال یاسین ہوں گے، بلال یاسین پی پی حلقہ 174 سے الیکشن لڑیں گے۔، شہباز شریف لاہور کے این اے 132، صوبائی اسمبلی کی نشست جبکہ مریم نواز این اے 119 اور اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے انتخابات لڑیں گی۔ مریم اورنگزیب نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ شہباز شریف نے پی پی 158 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر رکھے ہیں۔پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے کاغذات نامزدگی  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی ،سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ سے حلقہ این اے 207 پر جمع کرائے گئے۔ پیپلز پارٹی کے حافظ غلام محی الدین نے لاہور ہی کے حلقے این اے 128 اور پی پی 170، میاں مصباح الرحمٰن نے لاہور پی پی 169 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور  سکندر حیات بوسن نے این اے 148 ملتان ، این اے 148، مراد علی شاہ نے پی ایس 77سیہون، اسلام آباد سے تحریکِ انصاف کے رہنما ظفر علی شاہ نے این اے 47 اور 48 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔ تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کا ن لیگی رہنما مریم نواز اور سابق وزیراعظم شہباز شیرف کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لوئر دیر کے حلقے این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے  صوبائی نشستوں پر حافظ محی الدین اور مصباح الرحمان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے این اے 194 سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ جبکہ ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے این اے 240 ، سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے این اے 102فیصل آباد،راجہ ریاض نے این اے 104، نواب شیر وسیر اور طلال چوہدری نے این اے 96 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ خواجہ محمد آصف نے این اے 71 اور پی پی 46 اور 47 ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حلقہ این اے 70 ،عثمان ڈار،ر عمر ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز نے سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ مولانا فضل الرحمان نے این اے 265  پشین جبکہ مولانا اسعد نے این اے 43 ٹانک،عبدالعلیم خان این اے 117، این اے 119 اور این اے 147 سے امیدوار ہوں گے۔پی پی 149 لاہور اور پی پی 209 خانیوال سے بھی عام انتخابات میں حصہ لیں گے ۔ ننکانہ صاحب سے سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ ، چوہدری برجیس طاہر حلقہ این اے111، جبکہ این اے 52 سے راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے امیر مولا نا محمد الیا س چنیوٹی چنیوٹ پی پی 95سے مسلم لیگ ن کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروائے ۔حلقہ این اے113 سے رانا تنویر حسین،  بریگیڈئیر (ر) راحت امان اللہ بھٹی سمیت 22 امیدواران حلقہ این اے114 سے رانا تنویر حسین،  سمیت 11 امیدواران،حلقہ این اے 115 سے میاں جاوید لطیف ، عرفان ڈوگر،عارف خان سندھیلہ ،این اے 116 سے میاں جاوید لطیف ،  عرفان ڈوگر،سمیت 30 امیدواران نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔حلقہ پی پی 136سے عاطف رضا ، فیصل بریار سمیت 41 امیدواران ،حلقہ پی پی 137 سے  16 امیدواران، حلقہ پی پی 138 سے 21 امیدواران، حلقہ پی پی 139 سے رانا تنویر حسین، حاجی طارق محمود ڈوگر، سمیع اللہ بوکا سمیت 25 امیدواران، حلقہ پی پی 140 سے چودھری عمر ورک سمیت 16 امیدواران، حلقہ پی پی 141 سے میاں جاوید لطیف ، عارف خان سندھیلہ ،میاں منور لطیف ، سمیت 26 امیدواران، حلقہ پی پی 142 سے سید سجاد حسین شاہ  انا تنویر احمد ناصر ، سمیت 13 امیدواران حلقہ پی پی 143 سے سردار واصف ڈوگر،شہباز احمد چھین،عمران ہاشمی سمیت 43 امیدواران جبکہ حلقہ پی پی 144 سے چودھری سجاد حیدر گجر،  سمیت 24امیدواران نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم شریف نے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 143 سے الیکشن میں حصہ لیں گی ،بذریعہ کونسل آج کاغذات جمع کروائیں گی۔قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں 72 کاغذات نامزدگی آر اوز کو موصول جبکہ 29 امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے۔ میاں شہباز شریف این اے 132 قصور ii سے الیکشن لڑیں گے۔این اے133سے 56 امیدواروں کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ۔ سردار محمد آصف نکئی سردار ماجد،ودیگر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ۔

ای پیپر-دی نیشن