• news

انتخابات کا مشاہدہ، غیر ملکی مبصرین کی درخواستوں کیلئے 20 جنوری تک  توسیع 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے مشاہدہ کے لئے غیرملکی مبصرین کی درخواستوں کے لئے وقت بڑھا دیا۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی مبصرین اب 20 جنوری تک درخواستیں دے سکتے ہیں، پہلے یہ وقت 31 دسمبر تک کا تھا۔واضح رہے کہ یورپی یونین، کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی انتخابات کا مشاہدہ کرنے پاکستان آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن