• news

کامو نکی 2‘فیسکو ریجن سے مزید 3029 بجلی چور گرفتار

کامو نکی +فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ فیسکو کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے ریکوری ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔ گزشتہ روز فیسکو ٹیموں نے مختلف علاقوں میں دوران چیکنگ مزید 3029 بجلی چوروں کو پکڑلیا۔ جن کو56ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 24لاکھ 47 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ تمام بجلی چوروں کی بجلی منقطع کرکے ایف آئی آر کے اندراج کی درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم کے دوران ٹیموں نے رننگ ڈیفالٹرز سے 30 لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے61لاکھ 73ہزار سے زائد کی ریکوری کرلی ہے۔ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 105روز کے دوران مجموعی طورپر 4850بجلی چوروں کو پکڑا گیا جن کو ایک کروڑ 22لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 55کروڑ 87لاکھ سے زائد کے جرمانوں کے بل جاری کئے گئے ہیں ۔بجلی چوری میں4561گھریلو، 147کمرشل، 129زرعی اور 13انڈسٹریل کنکشن ملو ث پائے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن سے کل 3873بجلی چوروں کو گرفتار جبکہ مجموعی طورپر 4553کے خلاف مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا ہے۔ فیسکو نے بجلی چوروں سے 38کروڑ 11لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔ ضلع فیصل آباد میں اب تک 1542بجلی چوروں کو 38 لاکھ 17ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 17کروڑ 22لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضلع جھنگ میں اب تک 525بجلی چوروں کو 17لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6 کروڑ 86لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضلع بھکر میں اب تک 569 بجلی چوروں کو 12لاکھ 92ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ 40لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضلع چنیوٹ میں 480بجلی چوروں کو 15لاکھ 50ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6 کروڑ 95لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضلع خوشاب میں 452بجلی چوروں کو 4 لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور ایک کروڑ 98لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضلع میانوالی میں 638بجلی چوروں کو 13لاکھ 64ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6 کروڑ 20لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضلع سرگودھا میں524بجلی چوروں کو 11لاکھ 27ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 5 کروڑ 40لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضلع ٹوبہ میں 361بجلی چوروں کو 8لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 4کروڑ 6لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے دو افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ گزشتہ روز واہنڈو پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی او زاویار خان کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے نواحی گاؤں مرزا پور کے محمد طاہر اور استخار علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن