گوجرانوالہ: ن لیگی رہنماؤں میں ٹکٹوں کیلئے سرد جنگ جاری
گوجرانوالہ (فرحان میر سے) مسلم لیگ ن ضلع و سٹی میں ٹکٹوں کے حصول کیلئے لیگیوں میں نوک جھوک سرد جنگ جاری ہے۔ مرکزی قیادت کی جانب سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی این اے 77میں سابق وفاقی وزیر محمود بشیر ورک جبکہ ان کے مدمقابل عطاء اللہ تارڑ کو پی پی 35وزیر آباد سے الیکشن لٹرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے جبکہ این اے 66 وزیر آباد میں سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار چیمہ کے امیدوار امتیاز باگڑی ہیں۔ ڈاکٹر نثار چیمہ سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کا ہمارے حلقہ سے کوئی تعلق نہیں ہمارے امیدوار امتیاز باگڑی ہیں‘ گوجرانوالہ شہر کے حلقہ پی پی 64 سے عمر فاروق ڈار کو پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹ کنفرم کر دیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر خرم دستگیر خان اور سٹی صدر مسلم لیگ ن سلمان خالد پومی بٹ کے حمایت یافتہ مدمقابل امیدوار محمد شعیب بٹ کو مرکزی قیادت کی جانب سے پی پی 64 میں کاغذات جمع کروانے سے منع کیا گیا تھا اور انکو پی پی 70 سے ٹکٹ کی یقین دیہانی کروائی گئی تھی مگر انہوں نے نے پی پی 64 اور پی پی 70 دونوں حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم و مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے پی پی 70 سے سابق ایم پی اے امان اللہ وڑائچ کیساتھ ٹکٹ دینے کا وعدہ کر لیا اس حلقے سے سابق ایم پی اے چوہدری اشرف وڑائچ اور نوجوان لیگی راہنما میر ابرار احمد بٹ کے درمیاں بھی سخت مقابلہ جاری ہے میر ابرار احمد بٹ کو سابق ایم این اے محمود بشیر ورک سمیت لوکل تمام دھٹروں کی حمایت حاصل ہے زرائع کے مطابق پی پی 65 اروپ میں سابق ایم پی اے پیر غلام فرید کا ٹکٹ پارٹی کی جانب سے گرین سگنل دے دیا گیا ہے‘ اس دفعہ بھنڈر فیملی کی جانب سے کوئی بھی امیدوار نہیں ‘ امید کی جا رہی ہے اروپ کا اسی فیصد ووٹ پیر غلام فرید کو ملے گا ان کے مد مقابل وقار چیمہ کا تعلق بینکے چیمہ سے ہے اور ان کو سابق وزیر خرم دستگیر کی حمایت حاصل ہے گوجرانوالہ شہر میں پہلی بار شیخ برادری کو اگنور کیا گیا ہے جسکی وجہ سے شیخ برادری بھی شہر میں تذبذب کا شکار نظر آتی ہے سابق مئیر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کا شمار خان غلام دستگیر خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے مگر برادری کی میٹنگز میں شیخ ثروت اکرام کو بھی اگنور کئیے جانے کی وجہ سے سخت پریشر کا سامنا ہے اور اس بار شیخ برادری کیا فیصلہ کرتی ہے اسکا اعلان بھی آنے والے دنوں میں ہو گا ۔