ہائیکورٹ : کرسمس پر شاپنگ سینٹر کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت
لاہور ( خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر شاپنگ سینٹرز کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔لاہور ہائی کورٹ نے سموگ، ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خاتمے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے۔عدالت نے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس رات 12بجے تک کھلی رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے بند روڈ سے ملحق سروس روڑ کھولنے کا حکم بھی دے دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ تمام پراجیکٹس کی تکمیل کی تاریخ 22دسمبر ہے، لاہور ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ ٹیپا کے روڈ ماڈلنگ پروگرام کا کیا بنا؟ اسموگ سیزن کے بعد اس پر کام شروع کریں۔عدالے نے کہا کہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس کے لیے باہر سے کنسلٹنٹ لیے جائیں تو بہتر ہے۔