فیصل آباد: رانا ثناء اللہ کے حلقہ کے ریٹرننگ افسر ای ایم ایس سسٹم پر ڈیٹا اپ لوڈ نہ کر سکے
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر ای ایم ایس سسٹم پر ڈیٹا اپ لوڈ کرنے میں ناکام رہے۔ ذرائع کے مطابق این اے 100 کے ریٹرننگ آفیسر رضوان اشرف الیکشن کمیشن کے ای ایم ایس سسٹم کو چلانے میں گذشتہ روز تک ناکام تھے۔ انٹرنیٹ سروس کی عدم فراہمی اور دیگر وجوہات کی بناء پر وہ فارم 31 ای ایم ایس پر اپ لوڈ نہیں کرسکے۔