رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں بڑااضافہ رکارڈ ہوا ہے: ادارہ شماریات
اسلام آ باد (آئی این پی ) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں بڑااضافہ رکارڈ کیا گیا-جولائی تا نومبر کھانے پینے کی اشیا کی برآمدات ستترفیصد اضافے کے بعد 759ارب25کروڑ روپے رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں غذائی اشیا کی برآمدات کا حجم 428ارب78کروڑ روپے تھا ۔