• news

سائفر کیس ریاستی جبراور زیادتی کا ثبوت ہے،شہزاد اکبر

اسلام آباد(آئی این پی) رہنما پی ٹی آئی شہزاداکبر نے کہا  ہے کہ سائفر کیس دیگر تمام کیسز کی طرح بوگس ہے،یہ کیس ریاستی جبر اور زیادتی کا ثبوت ہے۔جمعہ کے روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی شہزاداکبر نے کہا کہ آج عدالت نے وہی بات کی جو انٹرسیپ اسٹوری رپورٹ اور میں تین ماہ سے کہہ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سائفر میں خفیہ صرف کوڈ ہے جوکبھی بانی پی ٹی آئی کو نہیں دیاگیا۔شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیس بھی باقی دیگر کیسز کی طرح بوگس ہے، یہ  کیس ریاستی جبر اورزیادتی کا ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن