• news

یونان ملازمت دلانے کے نام پر پیسے ہتھیانے والے دو ملزمان گرفتار

 اسلام آ باد (آئی این پی ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے  )نے ملک سے باہر بھجوانے کے نام پر شہریوں سے پیسے ہتھیانے والے دو ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے ایک کارروائی کے دوران باہر بھجوانے کے نام پر 51 لاکھ روپے ہتھیانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی شناخت سیف اللہ اور ظہور احمد کے نام سے ہوئی جنہیں گولڑہ موڑ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزمان نے یونان ملازمت دلانے کے نام پر متاثرین سے رقم ہتھیائی اور ملزمان بغیر لائسنس کے شہریوں سے پاسپورٹ وصول کررہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے متعدد پاسپورٹس اور 3عدد یونان کے جعلی ویزا اسٹیکرز بھی برآمد ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور 5 لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن