حلیم عادل شیخ کی گرفتاری ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ کے ساتھ طلب
کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالتی احکامات کے باوجود گرفتار کرنے پر آئی جی سندھ پولیس و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا۔آئی جی سندھ پولیس و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔