• news

برطانیہ میں کرونا پھیلنے کا خدشہ، نئی قسم جے این ون میں اضافہ ہو رہا

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ مانچسٹر سے میڈیا رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا کی نئی قسم جے این ون میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دفتر برائے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ کرونا کی نئی قسم 18 سے 44 سال کے عمر کے افراد میں زیادہ ہے۔ دوسری جانب برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے سماجی رابطے اور کرسمس پر وائرس کی منتقلی کے امکان زیادہ ہیں۔ این ایچ اے نے کہا کہ لوگوں کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ نیشنل ہیلتھ ایجنسی نے مزید کہا دیگر وائرس بھی سرد موسم میں مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن