• news

کمشنر کادورہ شاہدرہ چوک ، کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ ،یومیہ ٹارگٹ کا جائزہ 

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے علی الصبح شاہدرہ چوک اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے دونوں پیکجز پر جاری کاموں کے یومیہ ٹارگٹ کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے رات کی شفٹ میں جاری کاموں پر بریفنگ دی۔پیکج ون پر کام تیزی سے جاری ہے، مجموعی طور پر 42 فیصد کام کر لیا گیا ہے۔پیکج ون کے کل 3880 پینلز انسٹال، گرڈرز کی لانچنگ ساتھ ساتھ جاری ہے۔پیکج ون کے چار سب ویز کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ پیکج ٹو پر مزید لیبر و مشینری لگا دی گئی ہے، پیکج ٹو کے گرڈرز کی لانچنگ جلد شروع ہو جائے گی۔ پیکج ٹو کے 1480 پینلز انسٹال 3500 پینلز تیار, 51 میں سے 49 گرڈرز تیار کر لیے گئے ہیں۔دریں اثناء محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں شہر میں مختلف مقامات پر ہارٹیکلچر ورک و بیوٹیفکیشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں ہارٹیکلچر ورک کا کلیدی کردار ہے۔ پی ایچ اے بہترین کام کررہا ہے۔ پی ایچ اے، ٹیپا اور ایل ڈی اے اشتراک کار کے ذریعے شہر کی خوبصورتی کیلئے مزید پوٹینشل پر کام کریں۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاہدرہ چوک پر گول چکر کی بیوٹیفکیشن کا کام جاری ہے، جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن