• news

الخدمت فاؤنڈیشن :1500 کے قریب نادار ، مستحق مسیحی خاندانوں میں کرسمس تحائف تقسیم

لاہور(خصوصی نامہ نگار  )الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لاہور میں1500 کے قریب نادار اور مستحق مسیحی خاندانوں میں کرسمس تحائف اور راشن پیکس تقسیم کر دیے۔ تقریب کا مقصد نادار مسیحی خاندانوں کی خوشیوں میں شریک ہونا، انہیں تحفظ کا احساس دلانا اور معاشرے میں بین المذاہب یکجہتی اور مثبت روایات کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ذکراللہ مجاہد ، سید احسان اللہ وقاص ، چوہدری  محمد سلیم  ، مسیحی رہنما   بشپ ایم ایم وقاص،مسیحی برادری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذکر اللہ مجاہد نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک دیتے ہوئے کہا  کہ خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے، من حیث القوم ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے افراد کا خیال رکھیں جن کی خوشیاں وسائل نا ہونے کے باعث مانند پڑ جاتی ہیں۔ معاشرے میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ مذہبی منافرت کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جائے اور رواداری ومذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن