بلاول بھٹو کے لاہور سے انتخاب لڑنے کے فیصلے پر غلام محی الدین کی رہائش گاہ پر جشن
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے پر گلبرگ میں حافظ غلام محی الدین کی رہائش گاہ پر جشن کا اہتمام کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی جانب سے بلاول بھٹو کے فیصلے پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،پی پی 170 سے امیدوار حافظ غلام محی الدین،پی پی 169 کے امیدوار میاں مصباح الرحمن، نوید چودھری،منور انجم،عامر بٹ،پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر ڈاکٹر رفیق،عزیز الرحمن چن،عدیل محی الدین،نوید چودھری،اقبال خان،حافظ حمزہ، ثاقب بٹ،ملک عاشرمحمد سعید سمیت دیگر جشن کی تقریب۔ میں موجود تھے۔