قندھار پولیس ٹریننگ سینٹر سے 556 سپاہیوں کی تربیت مکمل
کابل ( نوائے وقت رپورٹ) قندھار میں نیشنل پولیس ٹریننگ سینٹر سے 556 سپاہیوں نے دو ماہ کی تربیت مکمل کرلی۔دو ماہ تک عسکری اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے سپاہیوں کے لیے فراغت کے دن ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔تقریب میں وزیر تعلیم مولوی حبیب اللہ آغا، قندھار کے نائب گورنر مولوی حیات اللہ مبارک، قندھار کے پولیس کمانڈر مولوی سمیع اللہ حزب اللہ، جنوب مغربی زون کے اسلامک اور نیشنل پولیس ٹریننگ سینٹر کے کمانڈر اور بہت سے دیگراعلی فوجی، سول حکام اور مجاہدین نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں تربیت مکمل کرنے والے مجاہد سپاہیوں کو قائدین کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ دیے گئے اور ان کے لیے اسلام، ملک اور عوام کے لیے بہترین خدمات کی دعا کی گئی۔