24 گھنٹے میں 1218ٹریفک حادثات 8افراد جاں بحق ‘ 1340 زخمی
لاہور(نامہ نگار) صوبہ بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1218ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق جبکہ 1340 زخمی ہوئے ہیں۔ حادثات میں 716ڈرائیوز،45کم عمرڈرائیور، 471مسافراور161 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور 260متاثرین کیساتھ پہلے،فیصل آباد83 حادثات میں 88متاثرین کیساتھ دوسرے جبکہ ملتان64 حادثات میں 65متاثرین کیساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ کل1348متاثرین میں 1067مرد اور281خواتین شامل ہیں۔