افتخار علی سہو کا دورہ داتا دربار ،توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا
لاہور (کامرس رپورٹر )چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے گزشتہ روز داتا دربار کا دورہ کیا اور داتا دربار توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری نے چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو کو منصوبہ بارے بریفنگ دی۔سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری داتا دربار توسیعی منصوبے میں نئی تعمیرات اور موجودگی بلڈنگ کی تزئین و آرائش شامل ہے۔ جامعہ ہجویریہ لائبریری، لنگر خانہ اور پولیس چوکی کی تعمیر منصوبہ کا حصہ ہے۔ افتخار علی سہو نے میوزیم اور لنگر خانہ کی تعمیر کیلئے مختص جگہ دیکھی۔منصوبے کو فیز وائز مکمل کرنے کا پلان ترتیب دیا جائے۔ ٹریفک پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے سامنے کی سڑک کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔ داتا دربار توسیعی منصوبے میں لینڈ ایکوزیشن نہیں ہو گی۔ سیکرٹری اوقاف جلد داتا دربار توسیعی منصوبے کا مکمل پلان بنا کر شیئر کریں۔ حکومت مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش اور سہولیات کی فراہمی کے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔ داتا دربار توسیعی منصوبے کی تکمیل سے زائرین کو بہترین سہولیات میسر آئینگی۔