• news

آئی ایم ایف پروگرام کے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں: وزارت خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت تمام وعدے پورے کر رہا ہے۔ فنانس ڈویژن اور پلاننگ ڈویژن کی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ فنانس ڈویژن تنخواہ، پنشن، نان ای آر ای ترقیاتی اخراجات کیلئے دوسری سہ ماہی کے فنڈ جاری کر چکا۔ پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشیٹیو ڈویژن نے وزارتوں کو ترقیاتی اخراجات کیلئے فنڈ کا اختیار دیا ہے۔ جاری کردہ فنڈز بینفشریز کو منتقل ہو رہے ہیں۔ حسب روایت کرسمس سے قبل مسیحی برادری کو تنخواہوں کا اجراء یقینی بنایا، بجلی کے شعبے کو سبسڈی دینے کیلئے فنڈ سی ڈی ایم پی کی ضرورت کے مطابق دستیاب کروائے گئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی محصولات کی وصولی اور دیگر وزارتوں کی طرف سے این ٹی آر کی وصولی بھی ٹریک پر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن