• news

 نگران وزیر اعظم نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کے پلان پر عملدرآمد روکدیا 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگراں وزیراعظم نے نئی دلی کے سوا باقی مشتہر 39 بیرونِ ملک ٹریڈ افسران کی آسامیوں پر تعیناتی کی منظوری دی ۔ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کے سابقہ حکومتی پلان پر عملدرآمد روک دیا گیا ۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دلی میں ٹریڈ آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی دور میں ٹریڈ آفیسرز کے لیے مشتہر 40 آسامیوں میں نئی دلی بھی تھا۔

ای پیپر-دی نیشن