• news

چمن‘ کراچی کے نمونوں میں  پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک کے دو اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی جنوبی اور چمن کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ پولیو کے پھیلاؤ کو روکنے کا سب سے بہترین طریقہ پولیو ویکسی نیشن ہے۔ تارکین وطن کی ویکسی نیشن کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ والدین ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

ای پیپر-دی نیشن