بھارتی گجرات میں اسرائیلی کمپنی کے بحری جہاز پر ڈرون حملہ‘ معمولی نقصان
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے مغربی ساحلی علاقے میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز پر ڈرون حملہ بھارتی گجرات کے ساحلی علاقے میں ہوا ہے۔ برطانوی میری ٹائم کمپنی کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی تھی جو کہ بجھادی گئی ہے۔ برطانوی جہاز کا عملہ محفوظ ہے، کیمیکل مصنوعات سے بھرے جہاز پر افریقی ملک لائبیریا کا جھنڈا لگا تھا۔ بھارتی حکام نے بتایا سعودی عرب سے خام تیل لیکر بھارتی بندرگاہ جا رہا تھا‘ عملے میں 20 بھارتی شامل ہیں۔ شہر ویراول سے 200 کلو میٹر اور جنوب مغرب میں حملے سے جہاز کا کچھ حصہ متاثر ہوا‘ پانی آ گیا۔