روضہ رسولؐ پر حاضری کی اجازت سال میں ایک مرتبہ ہوگی: سعودی حکام
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) مسجد نبویؐ میں روضہ شریف میں داخلہ سال میں ایک بار ممکن ہو گا۔ اجازت نامہ ایک سال میں صرف ایک بار جاری کیا جائے گا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسری بار داخلے کا اجازت نامہ 365 روز بعد ملے گا۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں نماز کے لئے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ممکن ہو گا۔ اجازت نامہ صرف انہیں جاری ہوگا جو کرونا وائرس سے متاثر نہ ہوں۔