الیکشن قریب آتے ہی مودی کی نئی چال: کرناٹک میں حجاب سے پابندی ہٹانے کا اعلان
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹکا کی حکومت نے حجاب پر عائد پابندی جلد ہٹانے کا اعلان کیا ہے، جہاں وزیراعلیٰ سدارا مائیا نے کہا ہے کہ ریاست میں حجاب پہننے پر کوئی مئوثر پابندی نہیں ہے۔ خواتین حجاب پہن کر کہیں بھی جا سکتی ہیں۔ میں نے حجاب پر پابندی ہٹانے کی ہدایت کر دی۔ جو پہننا چاہتے ہیں پہنیں۔ جو کھانا چاہتے ہیں کھائیں‘ آپ پینٹ پہنتے‘ میں دھوتی پہنتا ہوں اس میں آخر مسئلہ کیا ہے۔ 2022ء میں بی جے پی نے تعلیمی اداروں میں سر ڈھانپنے پر پابندی لگا دی تھی۔ انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار نے نئی چال چلی ہے۔