موجودہ حکومت ملکی تاریخ کا طویل مدتی نگران سیٹ اپ بن گیا
اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان میں موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب سے طویل مدتی حکومت بن گئی ۔ انوارالحق کاکڑ کے بطور نگران وزیراعظم 131 دن مکمل ہوگئے ہیں، اس سے قبل میاں سومرو کی نگران حکومت 130 دن کی تھی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم 14 اگست 2023 کو حلف اٹھایا ، ان سے قبل جسٹس (ر) ناصر الملک یکم جون سے 18 اگست 2018 تک 79 روز کے لیے نگران وزیر اعظم تھے، جسٹس(ر)ہزار خان کھوسو 25 مارچ 2013 سے 4 جون 2013 تک نگران وزیراعظم تھے، وہ 71 روز کے لیے نگران وزیراعظم رہے تھے۔ اس سے قبل میاں سومرو 16 نومبر2007 سے 24 مارچ 2008 تک نگران وزیراعظم رہے، وہ 130 روز کے لیے نگران وزیر اعظم رہے۔