عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
واشنگٹن (آئی این پی ) بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں تقریبا 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 71 سینٹ یا 0.89% اضافے کے ساتھ 80.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 81 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 74.70 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔