• news

برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے  کمی ،انڈے3 روپے مہنگے

 لاہور( کامرس رپورٹر) شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 7روپے کمی سے463روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے کمی سے 319روپے فی کلو جبکہ فارمی  انڈوں کی قیمت3روپے اضافے سے362روپے فی درجن ہو گئی۔ شہر کے کئی علاقوںمیں انڈوں کی سپلائی نہ آنے سے قلت ہے جبکہ دکاندار سرکاری نرخنامے کی بجائے درجن انڈوں پر 20سے 30 روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن