• news

عام پاکستانیوں کا مسلسل استحصال ہورہا ہے : افضال حیدر  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے این اے 115 اور پی پی 141 سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں گزشتہ روز انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شبیر گادی ایڈووکیٹ ، تحصیل صدر چوہدری جنید اکرم گجر ایڈووکیٹ، سٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد اقبال شیخ ، سیکرٹری بار صہیب اسلم سدھو، مرزا محمد افضل بیگ، ملک آصف علی، ڈاکٹر شہزاد احمد، محمد علی شاہ و دیگر کے ہمراہ ریٹرننگ آفس میںکاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے میاں افضال حیدر نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کو مذکورہ حلقوں کیلئے درخواست دیں گے اگر قیادت نے انہیں ٹکٹ دیا تو بھرپور انداز میں الیکشن لڑیں گے،عام پاکستانیوں کا مسلسل استحصال ہورہا ہے دو روائتی سیاسی جماعتیں اقتدار کی باریاں لیتی رہیں ان کے ہر دور اقتدارمیں پاکستان مسائل و مشکلات کا شکار ہوا مگر اب قوم ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن