• news

’’فلسطینیوں کو اسرائیل کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ‘‘ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں و رہنمائوں نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کا خاتمہ صرف اس وقت ممکن ہو گا جب مسلمان ممالک کی مشترکہ فورس اسرائیل پر اتنی ہی شدت سے حملے کریگی جس شدت سے اسرائیل فلسطین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے، فلسطینیوں کو اسرائیل کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار نوائے وقت فورم میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، حاجی اکبر علی چوہان، ملک ندیم یوسف ڈالو،ملک اعجاز احمد، میاں تنویراحمد، رانا مہران فیاض، فیضان شفیق خان، سیٹھ عظیم، چوہدری ارشد چھرا، شیخ عبدالحمید، میاں امجد علی ہیرو، رانا سمیع الیاس، ظہیر احمد چوہدری اور رانا عمران سکندر نے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن