انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی کلین سویپ کریگی :خالد محمود
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈوثیرن کے جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے نوجوانوں کے دلوں میں نفرت کے جو بیج بوئے انہیں تلف کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے استحکام پاکستان پارٹی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ہم ریاستی اداروں کی مضبوطی اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر برسر پیکار ہیں اور ہماری یہ کوششیں رنگ لائیں گی، میڈیا سے گفتگو کرتے میاں خالد محمود نے کہا کہ انتخابات میں آئی پی پی کلین سویپ کرے گی اور برسر اقتدار آکر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے انقلابی ایجنڈا کی تکمیل ہنگامی بنیادوں پریقینی بنائی جائے گی۔