• news

بھٹہ خشت مزدوروں کی ویکسی نیشن جلد مکمل کرائی جائے: عثمان جلیس  

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) بھٹہ خشت مزدوروں کی ویکسی نیشن جلد از جلد مکمل کروائی جائے، بھٹہ مزدوروں کے حقوق کا مکمل تحفظ اور کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس سلسلے میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر، ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات، سوشل سکیورٹی افسر، فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو دیگر ضلعی افسروں، بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداروں، بھٹہ ورکرز یونین کے عہدیداران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن