’’نگران حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ‘‘
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما میاں افضال حیدر، حاجی اقبال شیخ ، میاں علی بشیر، حاجی غلام نبی ورک ، کامران ذوالفقار ورک ، چودھری خرم ریاض کاہلوں، محسن اعجاز گورایہ، وقاص سروررامے ‘ خالد جاوید چدھڑ نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن اوردیگر ادارے انتخابات کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کاخاتمہ کریں اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے کیا۔ پی ٹی آئی کا اتحاد عوام کے ساتھ ہے ،نگران حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔