• news

پاکستان کی معاشی ترقی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 141 عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ (ن) لیگ ہی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی صلاحیت رکھتی ہے جو ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلانے سمیت پاکستان کے وقار کو بیرونی دنیا میںبلند کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی پاکستانی قوم آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی یقینی بنا کر ملکی ترقی میں اپناحصہ ڈالے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی مسلم لیگ (ن) کااولین ایجنڈا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن