ڈپٹی کمشنر کی ننکانہ چرچ آمد ،مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا
ننکانہ صاحب( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کی ننکانہ چرچ آمد ، مسیحی برادری نے چرچ آمد پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد نے مسیحی برادری کے 50 مستحقین میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کی شریک ہے۔ مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں نہایت اہم کردار ہے۔