• news

چوہدری خلیل احمدکی طرف سے مسلم لیگی رہنماؤں ‘کارکن کے اعزاز میں ظہرانہ

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انتخابی مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار پی پی 140چوہدری خلیل احمدورک کی جانب سے مسلم لیگی کارکنان ، سابق ناظمین ،یوسی چیئرمینوں ،وائس چیئرمینوں ، کونسلرز اور حلقہ کے معززین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیاجس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیضان خالد ورک،معروف سیاسی شخصیت چوہدری افضل ورک،بزرگ سیاستدان چوہدری غلام نبی ورک،یوتھ ونگ کے ضلعی صدر رانا خوشنودعلی خان،ضلعی نائب صدر خلیل گادی،اسداللہ ڈار،رائے امانت علی،پیرظفرشاہ،پھلن امین ایڈووّکیٹ،عباس ڈوگر،چوہدری اسدورک،ملک شفاقت،ابوبکرورک،ابراہیم ورک سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے پی پی 140سے اُمیدوار چوہدری خلیل احمدورک کی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن