• news

جاوید لطیف کی پارٹی و عوامی خدمات عوام دوستی کا ثبوت ہیں : منور اقبال 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 140 میاں منور اقبا ل نے اللہ اکبر چوک صدیقیہ کالونی میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا اس موقع پر میاں زاہد حسین جالندھری، یاسر افتخار ، پپی منج ، ڈاکٹر ارشاد حسین و دیگر پارٹی رہنما ئوں سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ، میاں منور اقبال نے خطاب کرتے کہا کہ سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی پارٹی و عوامی خدمات اور حلقہ میںکرائے گئے ریکارڈ ترقیاتی کام ان کی عوام دوستی اور قائدانہ صلاحیتیوں کا کھلا ثبوت ہیں ۔ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی طور پرایشین ٹائیگر بنانے کے سفر کا آغاز کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن