• news

8 فروری مسلم لیگ (ن) کی جیت کا دن ہے: طارق محمود ڈوگر  

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر سابق ممبر ضلع کونسل وامیدوار پی پی 139 حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ 8 فروری مسلم لیگ (ن) کی جیت کا دن ہے اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف ہی حقیقی معنوں میں عوام کے دکھوںکامداوا کرسکتے ہیں،ہمارے قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ دوبارہ اقتدار میںآکر پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور عوام کو خوشحال بنائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن